سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ کچھ نہ کچھ اضافہ ہوتا ہے لیکن پرائیویٹ ملازمین کو گذشتہ دو سال سے بالکل نظر انداز کیا گیا ہے۔ جبکہ پرائیویٹ ملازمین بھی پاکستان ہی کے شہری ہیں ان پر مہنگائی کا اثر اسی طرح ہوتا ہے چونکہ موجودہ حکومت غریبوں کی پارٹی ہے اور اس کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان مزدور اس کا منتظر ہے کہ یہ چیزیں کب اس کو میسر آ سکیں گی۔ اشیاءخرد و نوش اور دیگر بجلی‘ پٹرول گیس کی قیمتیں سال میں کئی مرتبہ بڑھتی ہیں جبکہ تنخواہیں جوں کی توں ہیں جناب عالی موجودہ مہنگائی کے پیش نظر پرائیویٹ ملازمین کی کم از کم تنخواہ 10,000 کی جائے تاکہ مزدور بھی جسم اور روح کا ربطہ برقرار رکھ سکے۔(محمد اجمل چک نمبر 2 ش تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38