واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) عراق کے دارالحکومت بغداد سے اغواءکئے گئے امریکی ٹھیکیدار کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے انٹرنیٹ پر جاری کی گئی دو منٹ کی ویڈیو میں مغوی عیسیٰ سلومی نے اغوا کاروں کے مطالبات پڑھ کر سنائے۔ تاہم عیسیٰ سلومی کو واضح طور پر ویڈیو میں دکھایا نہیں گیا۔ جس میں اس کی رہائی کے بدلے امریکی جیلوں میں قید اسلامی گروپ لیگ آف رائٹس کے کارکنوں کی رہائشی اور نہتے عراقی شہریوں کو ہلاک کرنے پر بدنام زمانہ بلیک واٹر کے اہلکاروں کو سزائیں دینے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔ مغوی نے اپنے اہل خانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہے اور اغوا کار اس کے ساتھ اچھا سلوک کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ عراقی نژاد امریکی ٹھیکے دار عیسیٰ سلومی 23 جنوری سے لاپتہ ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر ف انٹیلی جنس اینڈ کریمینل انویسٹی گیشن جنرل حسین کمال نے کہا کہ مغوی عیسیٰ سلومی کردار میں ہے۔ عراق کے ایک دوسرے انٹیلی جنس افسر نے کہا کہ سلومی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے گیا تھا کہ اسے اغواءکر لیا گیا۔ امریکی افسران کے مطابق عراق میں امریکہ کو امریکی ملازمین اور شہریوں کو یرغمال بنا کر دھمکیوں کا سلسلہ پیچیدگی اختیار کر چکا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38