کراچی (اے پی پی) پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کے مقابلے میں اضافہ رونماءہوا۔ ہفتہ کو امریکی ڈالر کی قیمت فروخت اور قیمت خرید میں 10 پیسے کی مندی رونماءہوئی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت میں 2.50 روپے اور قیمت خرید 2.44 روپے کی مندی رہی جبکہ یورو کی قیمت فروخت میں 2.04 روپے اور قیمت خرید میں 1.98 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 85.95 روپے سے کم ہو کر 85.85 روپے اور قیمت خرید 83.87 روپے سے کم ہو کر 83.77 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 136.74 روپے سے کم ہو کر 134.24 روپے اور قیمت خرید 133.41 روپے سے کم ہو کر 130.97 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت اور قیمت خرید بھی بالترتیب 119.37 روپے اور 116.47 روپے سے کم ہو کر 117.33 روپے اور 114.49 روپے ہوگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت فروخت 22.89 روپے اور قیمت خرید 22.33 روپے پر بند ہوئی جبکہ امارتی درہم کی قیمت فروخت 23.37 روپے اور قیمت خرید 21.41 روپے ہوگئی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024