لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستان اور آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کے آخری میچ فکسنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی۔ ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن یونٹ نے میچ کے دوران مختلف بکیوں کی کھلاڑیوں سے ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کیا اور اس واقعہ کی رپورٹ قومی اسمبلی اور صدر پاکستان کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ نے ان کھلاڑیوں کے نام بھی بتا دیئے ہیں جو اس میں ملوث رہے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ایک روزہ میچ میں بکیوں نے کروڑوں روپے کمائے جب میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا شکار ہو گئی تھی۔ ہر کسی کا خیال تھا اس میچ میں پاکستان ٹیم آسانی سے جیت جائے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا اور رزلٹ بالکل مختلف آیا۔ اینٹی کرپشن یونٹ کا دعویٰ ہے کہ اس نے آخری ایک روزہ میچ میں بہت سے بکیوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کیے ہیں اگر کسی کو اس بات سے اختلاف ہو تو وہ اپنی گفتگو کو سن سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ بہت سے بکیوں کے متعلق بھی جانتا ہے جن کا قومی کھلاڑیوں کے ساتھ آسانی سے رابطہ رہا۔ ذرائع کے مطابق میچ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے نام چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل کو بھی بھجوائے جا رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024