کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز جاری تیزی کی بڑی لہر پر کے ایس ای 100انڈیکس 63.19پوائنٹس کے اضافے کے بعد5597.44 پربند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب 2کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی غالب رہی۔ جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 63.19پوائنٹس بڑھ کر5500کی نفسیاتی حد برقرار رکھتے ہوئے5597.44پرآگیا۔ اس طرح ہفتے کے اختتام پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 18ارب 2کروڑ 72لاکھ 30ہزار426 روپے کا اضافہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کاری مزید بڑھ کر17کھرب 64 ارب 67کروڑ 4لاکھ23ہزار723 روپے تجاوز کرگئی جمعہ کے روز مجموعی سودوں میں 18کروڑ 37لاکھ 49ہزار960 حصص کے سودوں میں قدرے کم کاروبار ہوا۔ جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز61فیصد سے زائد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38