نیو یارک (آن لائن) امریکی صدر باراک حسین اوباما نے اپنے پہلے سالانہ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حدیث رسول مقبولﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تم اپنے بھائی کے لئے وہی چیز پسند کرو جو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو۔ اس پر دعائیہ ناشتے کی تقریب میں موجود دنیا بھر کی ممتاز شخصیات ششدر رہ گئیں۔ امریکی مسلمانوں کی تنظیم کئیر نے صدر اوباما کی تقریر میں حدیث پاک کے حوالہ کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی قوم کو متحد کرنے میں صدر اوباما کی تقریر بہت مدد دے گی۔ کئیر نے صدر اوباما کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبات سے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہو گی اور برداشت کا کلچر فروغ پائے گا۔
حدیث/ حوالہ
حدیث/ حوالہ