لاہور(لیڈی رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور اور اس کے سب کیمپسز میں پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈرامیدواران کیلئے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے بہار 2025 کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ آن لائن درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2024 ہے۔ طلباء نان ای کیٹ پروگرامز کیلئے 25 سو روپے ، جبکہ ای کیٹ اور نان ای کیٹ دونوں پروگرامز میں مشترکہ رجسٹریشن کیلئے 5 ہزار روپے کی ادائیگی پر آن لائن ٹوکن خریدیں گے۔ طلباء ایڈمیشن پورٹل (admission.uet.edu.pk) پر جا کر آن لائن ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں جہاں داخلے سے متعلق تمام معلومات بھی دستیاب ہیں۔
یو ای ٹی و سب کیمپسز میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے بہار 2025 کی رجسٹریشن کا آغاز
Dec 07, 2024