
برطانیہ میں بیکٹیریل انفیکشن اسٹریپ اے نے 8 بچوں کے جان لے لی۔ برطانیہ میں بیکٹیریل انفیکشن اسٹریپ اے تیزی سے پھیلنے لگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئےبیکیڑیا انفیکشن سے اب تک 8 بچےانتقال کرچکے ہیں۔مرنے والوں میں ایک برٹش پاکستانی بچہ بھی شامل ہے۔4 سالہ محمد ابراہیم علی کا تعلق بکنگھم شائر سے تھا۔ حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے انفیکشن کا شکار ہو کر مارے جانے والوں بچوں کی عمر 5 سال سے کم ہے۔