مونٹریال: بین الاقوامی ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں ائیر لائنز کے کاروبار میں منافع بڑھ جائے گا۔ قوی امید ہے کہ ائیر لائنز بہتر بزنس کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سال 2019 کے بعد رواں مالی سال 23-2022 کے دوران ائیر لائنز کا منافع بڑھنے کی وی امید ہے جو کورونا کے باعث تاحال تباہی کا شکار رہا۔آئی اے ٹی اے کا کہنا ہے کہ رواں برس خسارے میں کمی کے بعد ائیر لائنز توقع کر رہی ہیں کہ 2023 میں 4.7 ارب ڈالر کا منافع کما سکیں گی. تاہم 2019 میں اسی صنعت کو اپنے کاروبار سے 26 اعشاریہ 4 ارب ڈالر منافع حاصل کرنے کی توقع تھی۔کورونا پابندیوں کے باعث ایک ملک سے دوسرے ملک کے سفر پر پابندیوں کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کی ائیر لائنز کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ٹی اے جنرل ولی واش کا کہنا ہے کہ کچھ ائیر لائنز کا رویہ لچکدار رہا۔ڈی جی ولی واش نے کہا کہ سال 2023 کے دوران ائیر لائنز کی صنعت بہتر منافع کمانے کی توقع رکھتی ہے جبکہ آمدنی کا تخمینہ 779 ارب ڈالرز لگایا جارہا ہے۔ سست معاشی حالات اور پابندیوں کے باعث مشکلات کا شکار معیشت 2023 میں پہلے کی سطح پر واپس آسکتی ہے۔