حکومت کا مقصد معاشی اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانا ہے-وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد معاشی اور مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے جس سے معاشی بحالی اور ترقی ہو گی۔ وہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے ہمراہ یو این ڈی پی کے کنسلٹنٹ سر مائیکل باربر سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی بیرونی مالی ذمہ داریوں کو پورا کر رہا ہے اور حال ہی میں ایک بلین ڈالر کے بانڈ کی ادائیگی کی ہے۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن نے سیلاب کے بعد کے بحران کے سماجی و اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔