حالات کا نوحہ
گرانی عام شہری کا بلڈپریشر بڑھا رہی ہے۔ پڑھا لکھا اور عقل تسلیم کا مالک یہ سوچنے پر مجبورہو جاتا ہے کہ کیا پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو ہم سے سنھبالا نہیں جارہا حالانکہ قوم محنتی اور وفا شعار ہے۔ جب بھی حکمرانوں نے مالی اور جانی قربانی مانگی قوم نے لبیک کہا اگست 1947ءاور جنگ ستمبر 1965 کا جذبہ دکھایا۔ فوجی جوانوں نے ملکی سرحدوں پر شہادتیں دیں ، شہریوں نے مالی قربانیاں دیں اور گھر بار چھوڑے ۔ہوشربا مہنگائی کو برداشت کیا، قطاروں میں کھڑے ہو کر بھاری بھر کم بجلی اور گیس کے بلز جمع کروائے۔ ہزاروںکی تعداد میں شہری بمعہ سازوسامان سیلاب کی نذر ہوئے پھران لامحدود قربانیوں کے ثمرات کون لے گیا؟ کیا ان قربانیوں کے ثمرات پر محبان وطن شہریوں کا حق نہیں تھا اس کا کون جوابدہ ہے؟
( عرفان عباسی ، سربراہ عبداللہ عباسی ٹرسٹ03005817067 )