منافع خوری کی طمع
مکرمی:! منافع خوری اور زیادہ مال بنانے کی طمع میں بعض سماج دشمن عناصر دودھ ،دہی نمک ،مرچ مصالحہ چاول آٹا اور دیگر متعدد بنیادی کھانے پینے کی روز مرہ ضرورت کی اشیاءمیں ملاوٹ جیسا سنگین جرم کر رہے ہیں اور ایسے افراد کو انسانوں کی صحت و سلامتی کی پروا ہے نہ کسی کے مالی نقصان کا خیال ہے۔ ملاوٹ کے معاملے میں کاروباری حضرات اس حد تک اخلاق کی سطح سے گر گئے ہیں کہ ادویات میں بھی ملاوٹ کرکے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں حالانکہ دنیا کا کوئی بھی مذہب قانون اور اخلاق ملاوٹ جیسے جرم کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ۔ ملاوٹ کے مال سے زیادہ پیسہ کمانے کی خاطر ملاوٹ کے مرتکب کاروباری لوگ اپنی آخرت خراب کر رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ لوگ انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ ایسے افراد کو چن چن کر سخت سے سخت سزا دیں تاکہ معاشرے سے ملاوٹ کا ناسور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے اور شہریوں کو خالص معیاری صحت سے بھر پور اشیاءخوردونوش اور ادویات دستیاب ہو سکیں ۔(ارشاد علی اٹک 0300-5607303 )