Waqt News
Friday | February 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ
  •  یہ بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، قوم کو ان کے سب ڈراموں کی سمجھ ہے : اسدعمر
  • سرکاری افسران اثاثے ظاہر کریں،آئی ایم ایف کی شرط پر حکومتی پروانہ جاری
  • گھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی 

پاکستان انارکی سے بچ گیا!

Dec 07, 2022 8:31 AM, December 07, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پاکستان انارکی سے بچ گیا!

اچھا کیا عمران خاں نے لانگ مارچ ختم کیا اور پنڈی میں ایک جلسہ کر کے واپس زمان پارک لاہور پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں داخل ہوتے تو شاید بہت انارکی پھیلتی۔ مال و متاع کا بھی بہت زیادہ نقصان ہوتا۔بہت اچھا ہوا کہ لانگ مارچ اور پی ٹی آئی کا جلسہ بخیر و خوبی اپنے اختتام تک پہنچا۔ ورنہ بہت سی قیاس آرائیا ں ہو رہی تھیں۔ بہت سے خطرات منڈلا رہے تھے۔ فیصل واوڈا نے تو اس ’’مارچ‘‘ کو خونی مارچ قرار دے دیا تھا۔ 

ملک میں سیاسی رسہ کشی نے ملکی معیشت کا حلیہ جس قدر بگاڑا ہے اُس پر کچھ کہنے کی چنداں ضرورت نہیں۔  سب کو سب کچھ پتہ ہے۔ مہنگائی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ حالات دن بدن دگرگوں ہوتے جا رہے ہیں۔ ن لیگ کا دعویٰ تھا کہ اسحاق ڈار لندن سے آئیں گے تو ڈالر نیچے آ جائے گا۔ ملکی معیشت سنبھل جائے گی۔ لیکن ہم ایسا کچھ بھی نہیں دیکھ رہے۔ اسحاق ڈار کو لندن سے آئے دو ماہ ہو چکے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام انسان کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خاں کی مقبولیت کا گراف بڑھا ہے۔ یہ گراف نہ بڑھا ہوتا تو ن لیگ کو پنجاب میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں ہرگز اتنی بڑی شکست کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ اپنے ہی گڑھ میں اس قدر ہزیمت نہ اٹھانا پڑتی۔بہرحال یہ سیاست ہے اور سیاست میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ بحث یہ ہو رہی ہے کہ کونسی جماعت آئندہ جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے گی۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اس وقت نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔ یہ وہ نوجوان ہیں جن کی عمریں 18سال سے زائد ہیں۔ اور جن کے نام آنے والے اگلے الیکشن کے لیے ووٹرز لسٹوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ عمران جو کچھ بھی کہہ رہے ہوں، یہ نوجوان انہیں فالو کرتے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

ایک بات تو سمجھ میں آنے والی ہے کہ عمران خاں کی سیاست کا جادو اس وقت سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اگلے الیکشن میں انہیں ہرانا ن لیگ کے لیے بہت مشکل ہو گا۔ اس ’’مشکل‘‘ کی بڑی وجہ یہ بھی سمجھ میں آتی ہے کہ موجودہ دورِ حکومت میں مہنگائی حد سے زیادہ بڑھی ہے۔ عام انسان اور دیہاڑی دار کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔ ن لیگ کی نئی منطق اب یہ ہے کہ اگلے الیکشن کی کمپین میاں محمد نواز شریف چلائیں گے۔ جیسے ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتا ہے نواز شریف لندن سے عازم ِ سفر ہوں گے اور خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور یا پھر اسلام آباد پہنچیں گے۔ میاں صاحب کی لاہور آمد اسی صورت ممکن ہو گی کہ جب پنجاب سے پرویز الہٰی کا بوریا بستر گول کر دیا جائے۔ ن لیگ اور اُس کی پاکستان میں موجود قیادت اس معاملے کو بغور دیکھ رہی ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کو کب ممکن بنایا جائے یا اُن کی واپسی کا کون سا وقت زیادہ بہتر ، موزوں اور مناسب ہو گا۔آنے والے الیکشن میں جو بھی جماعت پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی، اقتدار اُسے ہی ملے گا۔ اس کے لیے ان تینوں بڑی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں اور اُن کی سینئر قیادت نے اپنے اپنے منشور کو مزید توانا اور بہتر بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ سب کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ منشور میںکیا ایسی چیز شامل کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اُن کی طرف متوجہ ہوں تاکہ انہیں زیادہ ووٹ مل سکیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ

جہاں تک عمران خان کا تعلق ہے اُن کا اپنا یہ کہنا ہے کہ جنرل الیکشن سے قبل اُن پر مختلف نوعیت کے مقدمات قائم کر دئیے جائیں گے جن میں اُن کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔ تاہم ایک بات تو طے ہے کہ اس بار عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے بغیر اپنے بل بوتے پر اگلا الیکشن لڑنا ہو گا۔ انہیں چاروں صوبوں میں لوگوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ لہٰذا ن لیگ کے لیے پنجاب میں اُن کا مقابلہ کرنا کچھ آسان نہیں ہو گا۔ حالیہ ضمنی انتخابات میں جو پنجاب کی مختلف سیٹوں کے لیے ہوئے، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری دکھائی دیا۔

 یہ بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، قوم کو ان کے سب ڈراموں کی سمجھ ہے : اسدعمر

ہمارا سیاسی کلچر ہے اور اسی سیاسی کلچر کی یہ روایت رہی ہے کہ جو بھی پارٹی اقتدار سے باہر آتی ہے چاہے اُس کی کتنی ہی خراب کارکردگی کیوں نہ رہی ہو اُسے عوام سے ہمدردی کا ووٹ مل جاتا ہے۔ ماضی کے حوالے سے ایسی کئی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔ آپ خود اندازہ لگائیں کہ جب مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت قائم تھی ، پنجاب میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں اُسے سخت ہزیمت و شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ پی ٹی آئی اقتدار سے باہر آئی اور ن لیگ حکومت میں تو ن لیگ کے ساتھ بھی یہی ہوا۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام کی ناراضگی ہر برسراقتدار جماعت کے ساتھ رہتی ہے۔ اچھا ہوا کہ اسٹیبلشمنٹ نے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ ورنہ اقتدار سے باہر رہنے والی جماعتوں کی طرف سے بدنامی ملتی تھی۔ باجوہ صاحب جاتے جاتے اچھا اعلان کر گئے۔ امید ہے فوج کی نئی قیادت بھی اس ’’اعلان‘‘ کی پوری طرح سے پاسداری کرے گی۔ سیاست کرنے والوں کو ہی سیاست کرنے دے گی۔ خود اس کا حصہ نہیںبنے گی۔ سیاست میں آج جو میچورٹی نظر نہیں آتی، شاید اسٹیبلشمنٹ کے سیاست سے دور رہنے کے بعد سیاست دانوں میں آ جائے۔ خدا کرے کہ ایسا ہو۔ ہم سب کی آج یہی دعا ہے۔

سرکاری افسران اثاثے ظاہر کریں،آئی ایم ایف کی شرط پر حکومتی پروانہ جاری

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • ”لُولی لنگڑی“ حکومت کے ہاتھوں بھونڈے انداز میں گرفتاریاں 

    Feb 03, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • موروثی سیاست، واقعی لعنت ہے 

    Feb 03, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

    Feb 03, 2023 | 22:12
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ ...

    Feb 03, 2023 | 22:00
  •  یہ بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، قوم کو ان کے سب ڈراموں ...

    Feb 03, 2023 | 19:22
  • سرکاری افسران اثاثے ظاہر کریں،آئی ایم ایف کی شرط پر حکومتی ...

    Feb 03, 2023 | 19:14
  • گھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 ...

    Feb 03, 2023 | 19:11
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • موروثی سیاست، واقعی لعنت ہے 

    Feb 03, 2023
  • ”لُولی لنگڑی“ حکومت کے ہاتھوں بھونڈے انداز میں ...

    Feb 03, 2023
  • قومی اسمبلی میں”ضیا الحق کی باقیات“ اور ”ڈیڈیز ...

    Feb 02, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • 1

    پنجاب اور خیبر پی کے میں انتخابات کے التواء کا منصوبہ؟ 

  • 2

    دہشت گردی اور قومی وسائل کا استعمال

  • 3

    بجلی و گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ

  • 4

    کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیراعظم کی تمام سیاسی قوتوں  سے دہشت گردوں کیخلاف متحد ...

  • 5

    عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ!  عوامی مشکلات کو پیشِ نظر رکھیں 

  • 1

    جمعۃ المبارک ، 11 رجب المرجب1444ھ، 3 فروری 2023ء

  • 2

    جمعرات، 10 رجب المرجب1444ھ، 2 فروری 2023ء

  • 3

    بدھ، 9  رجب المرجب    1444ھ، یکم فروری   2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بس بہت ہوگیا!

    Feb 03, 2023
  • میثاقِ پاکستان 

    Feb 03, 2023
  • کشمیر کب آزاد ہوگا؟

    Feb 03, 2023
  •     آپ’ نوائے وقت‘ ہی کیوں پڑھتے ہیں؟

    Feb 03, 2023
  • لاوارثوں کی دادرسی

    Feb 03, 2023
  • کیماڑی واقعہ اور شہر قائد میں ماحولیاتی آلودگی ...

    Feb 03, 2023
  • میری ماں کا کیا ہوگا

    Feb 03, 2023
  • دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے نمٹنا ضروری ہے

    Feb 03, 2023
  •       پاکستان کا سیاسی اور مالیاتی نظام             ...

    Feb 03, 2023
  • اے غمِ زندگی کچھ تو دے مشورہ

    Feb 03, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اجلاس مسلم لیگ لاہور23 مارچ 1940ء 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم لیگ کونسل بمبئی 27 جون 1946ء

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    علامہ اقبال کی کتاب

  • 2

    بانگِ درا

  • 3

    علامہ اقبال 

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    نیا زمانہ نئے صبح وشام پیدا کر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group