Waqt News
Friday | February 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی
  • ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ
  • پاکستانی ڈرامے بالکل بالی ووڈفلموں جیسے ہیں: عدنان صدیقی

پڑھالکھا پنجاب منصوبہ پھر سے شروع کیا جائے

Dec 07, 2022 8:29 AM, December 07, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پڑھالکھا پنجاب منصوبہ پھر سے شروع کیا جائے

پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی مشرف دور میں بھی اسی منصب پر فائز رہے ہیں ۔ اس وقت وہ ق لیگ کے وزیراعلیٰ تھے اور تمام سیاہ وسفید اختیارات کے مالک تھے۔انکے ذہن ِرسا میں نت نئے منصوبے آتے تھے اور انہیں پروان چڑھانے کا شوق پورا کرتے تھے ۔ اس دور میں انہوں نے لاتعداد منصوبے شروع کئے ،جن میں 1122 منصوبہ ایک ضرب المثل کی طرح مشہور ہوگیا ہے ۔انکے پانچ سالہ دورِ حکومت میں مجھے انکے دربار میں ایک مرتبہ ہی باریابی کا شرف حاصل ہوا۔ نجانے ان کی میڈیا ٹیم نے یہ مہربانی مجھ پر کیسے کردی۔ بہرحال 90شاہراہ قائد اعظم کے دفتر میں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک پریس کانفرنس کی ، جس میں پڑھا لکھا پنجاب کی اسکیم متعارف کروائی گئی ۔ انہوں نے اپنے تعارفی کلمات میں بتایا کہ اسکیم کا تین سالہ دورانیہ اس لئے رکھا گیا کہ پاکستان میں کوئی وزیراعظم یا وزیراعلیٰ تین سال سے زیادہ حکومت نہیں کرسکا۔ لہٰذا میں نے بھی ’ایاز قدرے بہ خودراشناس‘ کے محاورے کو مدنظرکو رکھتے ہوئے تین سالہ منصوبہ بندی ہی کی ہے ۔ ان تین برسوں میں ،میں پنجاب کو پڑھا لکھا بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ اور تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ ان تین برسوں میں ہر سرکاری اسکول کی ضروریات ومسائل کا جائزہ مرتب کیا جائیگا کہ کس اسکول کی چار دیواری نہیں ہے ؟ کس اسکول میں بنچ نہیں ہیں ؟ کس اسکول میں اساتذہ و سٹاف پورا نہیں ہے؟ کس اسکول کی عمارت مکمل نہیں ؟ اور کس اسکول میں پینے کا پانی، کھیل کا گرائونڈاور بیت الخلاء کی سہولتیں نہیں ؟یہ ساری کمی بیشی میری صوبائی حکومت تین سال میں پورا کرکے دکھائے گی۔

پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی

وزیراعلیٰ سے بہت سے سوال و جواب کئے گئے۔ میں نے بھی ایک سوال کرنے کیلئے اپنا ہاتھ اٹھایا۔ لیکن وزیراعلیٰ مجھے طرح دے گئے اور یوں ظاہر کیا کہ گویا مجھے دیکھ ہی نہیں رہے ، حالانکہ میں انکے دائیں ہاتھ پہلے نمبر پر بیٹھا تھا۔ اس پر انکے وزیر تعلیم نے وزیراعلیٰ کی توجہ میری جانب دلائی اور کہا کہ غالب صاحب کی بھی سنئے ۔ میں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ اگر آپ یہ سارا ریکارڈکمپیوٹرائزڈآن لائن اور اسے انٹریکٹو کردیں ،یعنی عام لوگ آپکے منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اپنی رائے کا اظہار کرسکیں اور آپ کو یہ بتاسکیں کہ بیوروکریسی کی طرف سے جن کاموں کی تکمیل کا دعویٰ کیا جارہا ہے ، کیا انہیں واقعی مکمل کردیا گیا ہے ،یا ہنوز ادھورے پڑے ہیں ۔ اس طرح عوامی مانیٹرنگ سے یہ عظیم منصوبہ مکمل کرینگے تو آپ کو بھی یک گونہ اطمینان حاصل ہوگا۔لیکن اگر یہ سارا ریکارڈ فائلوں میں رہنا ہے ،تو پھر کون جانے کہ کسی اسکول میں کیا کمی تھی، او رآپ کی حکومت نے اسے پورا کیا یا نہیں کرسکی؟ بہرطور وزیراعلیٰ نے میرے مشورے کو تب تو درخورِ اعتناء  نہ سمجھا اور یوں مورخ کو معلوم نہ ہوسکا کہ پڑھا لکھا پنجاب کا منصوبہ کیا تھا ؟کس اسکول میں کیا ضرورت تھی اور اسے کس قدر پورا کیا جاسکا؟

ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی

بہرحال وزیراعلیٰ نے اپنے دیگر سرکاری منصوبوں کی طرح پڑھا لکھا پنجاب پر بھی بہت زورلگایا۔اس زور کا اندازہ تو اخبارات میں چھپنے والے اشتہارات سے ہی لگایا جاسکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ کا یہ خدشہ تودرست ثابت نہ ہوسکا کہ ان کی حکومت پانچ سالہ آئینی ٹرم پوری نہیں کرپائے گی اور اسے تین سال ہی میں رخصت کردیا جائیگا بلکہ الٹا پہلی مرتبہ یہ ریکارڈ بنا کہ وزیراعلیٰ نے اپنی پانچ سالہ ٹرم پوری کی جن میں سے چار برس تو انہوںنے پورے سکون سے حکومت کی ، آخری سال عدلیہ تحریک کی نذر ہوکر سیاسی انتشار کی بھینٹ چڑھ گیا۔ اب چونکہ پرویز الہیٰ صاحب کو دوسری مرتبہ پنجاب کا تاج پہنایا گیا اور آئین کے لحاظ سے یہ ڈیڑھ سالہ ٹرم ہے ۔جبکہ عمران خان اس ٹرم کو بھی درمیان میں ہی ذبح کرنا چاہتے ہیں۔ میری رائے یہ ہے کہ عمران خان کے مطالبات کے مقابلے میں عوامی تقاضوں کو فوقیت حاصل ہونی چاہئے اور پرویز الٰہی صاحب جن منصوبوںکی تکمیل اپنی پہلی ٹرم میں نہیں کرسکے ، انہیں اب پورا کیا جائے او ر اس کیلئے انہیں پانچ سال تک کی موجودہ آئینی ٹرم کے مطابق حکومت پوری کرنے کا موقع دیا جائے اور پھر الیکشن کے ذریعے نئی حکومت کا ڈول ڈالا جائے۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو پڑھا لکھا پنجاب کا منصوبہ دوبارہ لانچ کرنا چاہئے ۔ انہیں گجرات میں آئی ٹی یونیورسٹیاں بنانے کی بجائے میرے گائوں فتوحی والا کے گرلز ہائی اسکول کی ضروریات پوری کرنی چاہئیں۔ جب سے میں نے اپنے گائوں کے سکول کی حالت زار پر کالم لکھا ہے، مجھے پنجاب بھر سے بیشمار لوگوں کے فون آئے ہیں کہ صوبے بھر میں تمام پرائمری ،مڈل اور ہائی اسکولز وزیراعلیٰ کی توجہ کے متقاضی ہیں۔ کسی اسکول کی بلڈنگ مکمل نہیں تو کسی میں سٹاف پورا نہیں ہے، کہیں بیت الخلاء اور پینے کاصاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔ بنچ تو دور کی بات،بچے ،بچیوں کے بیٹھنے کیلئے ٹاٹ تک دستیاب نہیں ہیں۔ کمپیوٹر لیب سائنس لیب ، لائبریری کانام و نشان تک نہیں ملتا۔ بس ہرحکومت نے اپنے عوامی کارناموں کی فہرست طویل کرنے کیلئے وزیرتعلیم کے دفتر میں بیٹھے بیٹھے اسکولوں کو اپ گریڈ کردیا ہے، کسی نے گرائونڈ پر جاکر جائزہ نہیں لیا کہ ان سکولوں کی اصل ضروریات کیا ہیں اور نہ ہی ان سکولوں کو معقول بجٹ فراہم کیا گیا ہے ؟ان سکولوں میں بچے بچیوں کو صحتمند ماحول فراہم کرنے کیلئے کھیل کی گرائونڈز کا نظام بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ کیا ہی بہتر ہو کہ پنجاب کے بارے میں مونس الہٰی اپنی زبان بند رکھیں اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی ،جناب عمران خان کو سمجھائیں کہ بچوں کی تعلیم و تربیت ، سیاست سے زیادہ ضروری ہے ،الیکشن تو ڈیڑھ سال بعد کروائے جاسکتے ہیں ،تاکہ ملک کی تمام آئندہ حکومتیں اپنی آئینی ٹرم پوری کرسکیں اور اپنے اپنے عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کو پروان چڑھاسکیں۔ 

شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

میں ایک بار پھر یہی کہوں گا کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی صاحب اپنے علاقے میں آئی ٹی یونیورسٹیاں ضرور بنائیں، لیکن خدارا میرے گائوں فتوحی والا کے ایک گرلز اسکول کی تمام ضروریات بھی بقایا ایک سال کی مدت میں پورا کرگذریں ۔توتاریخ انہیں نظام الملک طوسی ثانی اور سرسید ثانی کے نام سے یاد رکھے گی۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • ہماری غفلت ہی انتہاءپسندوں کی سہولت کارہے

    Feb 01, 2023
  • ادھر فاقے‘ ادھر دھماکے

    Feb 01, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو ...

    Feb 02, 2023 | 22:33
  • ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی

    Feb 02, 2023 | 19:57
  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    Feb 02, 2023 | 19:25
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ

    Feb 02, 2023 | 18:56
  • گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسیاں آج معیشت کیلئے نقصان دہ ...

    Feb 02, 2023 | 14:08
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی میں”ضیا الحق کی باقیات“ اور ”ڈیڈیز ...

    Feb 02, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • نور عالم خان کی جذباتی تقریر پر ایوان کا ماحول ...

    Feb 01, 2023
  • الیکشن ہی مسائل کی وجہ ہیں؟؟؟؟؟

    Feb 01, 2023
  • 1

    کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیراعظم کی تمام سیاسی قوتوں  سے دہشت گردوں کیخلاف متحد ...

  • 2

    عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ!  عوامی مشکلات کو پیشِ نظر رکھیں 

  • 3

    سول لائنز مسجد پشاور میں گھنائونی دہشتگردی سے سانحۂ اے پی ایس کی یاد تازہ سکیورٹی ...

  • 4

    پاک روس تعلقات میں مثبت پیش رفت

  • 5

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان

  • 1

    جمعرات، 10 رجب المرجب1444ھ، 2 فروری 2023ء

  • 2

    بدھ، 9  رجب المرجب    1444ھ، یکم فروری   2023ء

  • 3

    منگل، 8 رجب المرجب 1444ھ، 31 جنوری 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • یومِ یکجہتیِ کشمیر

    Feb 02, 2023
  • ممکنہ انتخابات، خدشات و امکانات

    Feb 02, 2023
  • غریب کا خیال،سستی خوراک

    Feb 02, 2023
  • آئی ایم ایف کے مطالبات اور منی بجٹ

    Feb 02, 2023
  • برطانوی فلاحی سسٹم کے بڑھتے مسائل پر تشویش

    Feb 02, 2023
  • مملکت سعودی عرب تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن

    Feb 02, 2023
  • جناب ! نگرانِ اعلیٰ … چند گزارشات…!!!

    Feb 02, 2023
  • یوم ِ جموریہ اور بھارت میں اقلیتو ں پر ہونے والے ...

    Feb 02, 2023
  • شخصیت پرستی کے کانٹے

    Feb 02, 2023
  • مہنگائی، معیشت اور دہشت گردی 

    Feb 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہءمحبت

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    مسلم لیگ کونسل بمبئی 27 جون 1946ء

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اجلاس مسلم لیگ لاہور23 مارچ 1940ء 

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    علامہ اقبال 

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    نیا زمانہ نئے صبح وشام پیدا کر

  • 4

    بانگِ درا

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group