Waqt News
Friday | February 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی
  • ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ
  • پاکستانی ڈرامے بالکل بالی ووڈفلموں جیسے ہیں: عدنان صدیقی

بدھ،12  جمادی الاوّل 1444،7 دسمبر2022ء 

Dec 07, 2022 8:25 AM, December 07, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بدھ،12  جمادی الاوّل 1444،7 دسمبر2022ء 

ڈاکٹر حافظ ولید کا 27 گولڈ میڈل حاصل کرنے کا ریکارڈ 

مبارک ہو اس ہونہار بچے کے والدین کو جنہوں نے نہایت محنت اور محبت سے اس سپوت کو پالا پوسا اور تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔ اسی طرح نہایت مبارکباد کا مستحق ہے یہ ہونہار نوجوان ڈاکٹر حافظ ولید جس نے اللہ کی رحمت سے بھرپور محنت کر کے کامیابیوں کا یہ خوبصورت ریکارڈ قائم کیا جو شاید ہی کوئی توڑ سکے۔ ملک میں لاکھوں طالب علم ایسے ہیں جو پُرآسائش زندگی والے ماحول میں رہتے ہیں۔ اعلیٰ سکولوں، کالجوں میں پڑھتے ہیں۔ قیمتی گاڑیوں میں آتے ہیں اعلیٰ ریسٹورنٹس میں کھاتے پیتے ہیں۔ مہنگی اکیڈمیوں میں داخلہ لیتے ہیں۔ اس کے باوجود کہ یہ سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوتے ہیں۔ ان میں سے کون ہے جو اس درجہ کمال کو پہنچتا ہے۔ متوسط طبقے کے لوگ دن رات محنت کر کے اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں۔ جن میں سے ہی یہ گوہر آبدار نکلتے ہیں جو اپنے ماں باپ کا نام روشن کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک حافظ ولید بھی ہیں جو اب خیر سے ڈاکٹر بن گئے ہیں۔ وہ لمحات کس قدر مسرت آمیز ہوں گے جب اس نوجوان کے گلے میں گولڈ میڈلوں کے انبار لگ رہے ہوں گے۔ یہ اعزاز کیا کم ہوتا ہے کہ گولڈ میڈل ملے وہ بھی 27 گولڈ اور 4 سلور میڈل۔ خدا کرے یہ نوجوان ڈاکٹر اپنے شعبہ میں بھی مشعل راہ بنے، مسیحا بن کر دکھائے ورنہ آج کل تو مسیحا بہت کم ملتے ہیں۔ ہاں قصاب ہر گلی میں نجی کلینک میں اور سرکاری ہسپتالوں میں جابجا نظر آتے ہیں۔ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے چہرے پر بھی اس وقت خوشی دیدنی تھی جب وہ اس ہونہار نوجوان کے گلے میں میڈل پہ میڈل پہنا رہی تھی۔ وہ کالج بھی قابل تحسین ہے جہاں ایسے گوہر نایاب تراشے جاتے ہیں۔ 

پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی

٭٭٭٭٭

نیویارک میں چوہے مارنے کی نوکری۔ تنخواہ پاکستانی 25 لاکھ ہو گی 

اب یہ خبر پڑھنے کے بعد تو امریکی ویزا سینٹر جا کر دیکھیں وہاں صورتحال قابو میں ہے یا بے قابو۔ چوہے تو کیا اس تنخواہ پر بڑے بڑے اچھے عہدوں پر کام کرنے والے پاکستانی کتے مارنے کے لیے میں بھی ملازمت کے لیے امریکہ جانے کو تیار ملیں گے۔ اتنی تنخواہ کا تصور تو ہمارے ہاں عام کیا خاص آدمی بھی نہیں کر سکتا سوائے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز افراد کے۔ یا پھر ان پوسٹوں پر تعینات افراد اس دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے جو ان عہدوں سے خوب مال کما رہے ہیں۔ دونوں ہاتھوں  سے نوٹ بھر بھر کر تجوریوں ، لاکروں میں اور نجانے کہاں کہاں چھپا رہے ہیں۔ ان کی یہ پوسٹیں دراصل نوٹ چھاپنے والی مشینیں ہوتی ہیں۔ مگر ان میں سے بھی کئی صرف امریکہ دیکھنے کے لیے ہی اپنی خدمات پیش کرتے نظر آئیں گے کیونکہ امریکہ جانے کا نشہ ہی بہت سے ذہنوں کو فلک کی سیر کرواتا ہے۔ اوپر سے کام بھی کیا ہے ۔ بس چوہے مارنے ہیں۔ اتنی تنخواہ پر تو اگر کمپنی کا مالک کچھ بندے بھی مروانے کی خواہش کرے تو کوئی برائی نہیں۔ ہم پاکستانی تو اس کام کے لیے بخوشی تیار ہو جائیں گے۔ اس لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ بس امریکہ والے دل بڑا کر کے ذرا نوکریوں کی تعداد بڑھا دیں۔دس بیس ہزار اچھے گھرانوں والے پاکستانی تو پہلے ہی ریلے میں امریکہ سدھارنے کو تیار ملیں گے۔ باقی بعد میں آتے رہیں گے۔ اس طرح چند ماہ میں امریکی چوہے پناہ مانگتے ارِدگرد کی ریاستوں میں چھپتے پھرتے نظر آئیں گے۔ 

ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی

٭٭٭٭٭

کراچی میں کمیٹی والی باجی کا 24 کروڑ کا فراڈ 

کراچی پاکستان کا شہر بے مثال ہے۔ وہاں ایسے ایسے عجوبے اور نمونے پائے جاتے ہیں جن کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی اسی طرح وہاں ایک سے بڑھ کر ایک نوسر باز اور فراڈیا بھی برطانوی دور کے ’’ٹھگوں‘‘ کی یاد تازہ کرنے کے لیے موجود ملتا ہے جنہوں نے اپنی لوٹ مار کی وجہ سے برطانوی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یہ اپنی قتل و غارت گری اور لوٹ مار کی وجہ سے دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔ یہی کام قدرے سہولت اور آرام کے ساتھ ہمارے ہاں یہ کمیٹی والے بابے اور باجیاں بھی کر رہی ہیں۔ کوئی ڈبل شاہ بن کر کوئی زیور و نقدی دوگنا کرنے کی کرامت دکھا کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے تو بنارسی ٹھگوں کو بھی مات دیدی ہے۔ ان کو بھلا کون مات دے سکتا ہے۔ اگر انہیں ڈر ہوتا تو کراچی والی یہ کمیٹی باجی دھڑلے سے نہ کہتی کہ جائو عدالت سے جا کر اپنی اپنی کمیٹی لے لو۔ جی ہاں کراچی کی اس سلطانہ ڈاکو نما کمیٹی والی باجی نے لوگوں سے کمیٹی کے نام پر تقریباً 24 کروڑ روپے جمع کئے اب وہ آگے اور لوگ اس کے پیچھے ہیں اپنی رقم وصول کرنے کے لیے۔ پولیس کی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کے بنک اکائونٹ میں صرف 24 ہزار روپے پڑے ہیں تو باقی کمیٹی کی رقم وہ بھی کروڑوں روپے کہاں گئے۔ جس ملک میں ایسے چور اور ٹھگ وارداتیں کر کے پشیمان نہ ہوں اور قانوں کا بھی مذاق اڑائیں وہاں گلہ کریں تو کس کا کریں۔ موصوفہ کا یہ قول بھی آب زر سے لکھنے والا ہے کہ ’’میں کہیں بھاگی تھوڑی جا رہی ہیں یہاں ہی ہوں‘‘ اب جس نے جو کرنا ہے وہ کر لے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ سندھ حکومت ساری رقم نہایت ایمانداری سے وصول کر کے لٹنے والے مظلوموں کو واپس لوٹائے۔ 

شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

٭٭٭٭٭

افریقہ میں اُلو کی نئی نسل دریافت 

حیرت کی بات ہے یہ کونسا نیا انکشاف ہے ہمارے ہاں تو قدم قدم پر آئے روز نت نئے اُلو دریافت ہوتے ہیں وہ بھی بقول شاعر 

’’ہر شاخ پہ اُلو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہو گا۔‘‘ وہ بھی مختلف اقسام کے۔ کاٹھے کے اُلو سے لے کر شکل سے نظر آنے والے اُلو بھی بہت ہیں۔ صرف اُلو کہلانے والے طلبہ کے علاوہ دفتروں میں کام کرنے والے یا گھروں میں احمق قسم کے اُلوکے ساتھ سڑکوں پر آنے جانے والیوں کو دیدے مٹکا مٹکا کر دیکھنے والے اُلو بھی بہت ہیں۔ اسی طرح گاہک کو اُلو بنانے والے بھی بے شمار ہیں۔ دنیا بھر میں اُلو کو دانشمندی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ایک ہم ہیں جو اُلوکو بے وقوفوں کے زمرے میں شامل کر کے خدا جانے خود اُلو بنتے ہیں یا واقعی اُلو کو احمق اور بے وقوف سمجھتے ہیں۔ یہ تو بات ہو رہی تھی شکل انسانی میں پائے جانے والے اُلوئوں کی جنکی دینا میں بے شمار اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان کے علاوہ جو حقیقی اُلو ہیں ان میں کئی تو نایاب اقسام کے ہوتے ہیں۔ ہر وقت سوچ و بچار میں آنکھیں بند کر کے پڑے رہنا ان کا خاص صفت ہوتا ہے۔ نہایت انہماک کے ساتھ یہ نجانے کون سے دھیان گیان میںلگے رہتے ہیں۔ ذرا سی چھیڑخانی یا مداخلت ہو تو نہایت حیرت سے اپنی گول گول آنکھیں گھما کر دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ کاش ہمارے نوجوانوں میں بھی تھوڑی سی عقل آ جائے تو کم از کم دیدے مٹکا مٹکا کراِدھر اُدھر دیکھنے کی بجائے اُلو کی طرح دھیان گیان میں وقت صرف کریں اور ’’اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغ زندگی‘‘ کی راہ پر چلیں۔ مگر ہمارے نوجوانوں میں آرام، سکون، سوچ و بچار رہا ہی نہیں جبھی تو وہ تسلی سے کوئی کام نہیں کر پاتے۔ بہت جلد اُکتا جاتے ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • ہماری غفلت ہی انتہاءپسندوں کی سہولت کارہے

    Feb 01, 2023
  • ادھر فاقے‘ ادھر دھماکے

    Feb 01, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو ...

    Feb 02, 2023 | 22:33
  • ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی

    Feb 02, 2023 | 19:57
  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    Feb 02, 2023 | 19:25
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ

    Feb 02, 2023 | 18:56
  • گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسیاں آج معیشت کیلئے نقصان دہ ...

    Feb 02, 2023 | 14:08
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی میں”ضیا الحق کی باقیات“ اور ”ڈیڈیز ...

    Feb 02, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • نور عالم خان کی جذباتی تقریر پر ایوان کا ماحول ...

    Feb 01, 2023
  • الیکشن ہی مسائل کی وجہ ہیں؟؟؟؟؟

    Feb 01, 2023
  • 1

    کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیراعظم کی تمام سیاسی قوتوں  سے دہشت گردوں کیخلاف متحد ...

  • 2

    عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ!  عوامی مشکلات کو پیشِ نظر رکھیں 

  • 3

    سول لائنز مسجد پشاور میں گھنائونی دہشتگردی سے سانحۂ اے پی ایس کی یاد تازہ سکیورٹی ...

  • 4

    پاک روس تعلقات میں مثبت پیش رفت

  • 5

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان

  • 1

    جمعرات، 10 رجب المرجب1444ھ، 2 فروری 2023ء

  • 2

    بدھ، 9  رجب المرجب    1444ھ، یکم فروری   2023ء

  • 3

    منگل، 8 رجب المرجب 1444ھ، 31 جنوری 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • یومِ یکجہتیِ کشمیر

    Feb 02, 2023
  • ممکنہ انتخابات، خدشات و امکانات

    Feb 02, 2023
  • غریب کا خیال،سستی خوراک

    Feb 02, 2023
  • آئی ایم ایف کے مطالبات اور منی بجٹ

    Feb 02, 2023
  • برطانوی فلاحی سسٹم کے بڑھتے مسائل پر تشویش

    Feb 02, 2023
  • مملکت سعودی عرب تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن

    Feb 02, 2023
  • جناب ! نگرانِ اعلیٰ … چند گزارشات…!!!

    Feb 02, 2023
  • یوم ِ جموریہ اور بھارت میں اقلیتو ں پر ہونے والے ...

    Feb 02, 2023
  • شخصیت پرستی کے کانٹے

    Feb 02, 2023
  • مہنگائی، معیشت اور دہشت گردی 

    Feb 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہءمحبت

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    مسلم لیگ کونسل بمبئی 27 جون 1946ء

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اجلاس مسلم لیگ لاہور23 مارچ 1940ء 

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    علامہ اقبال 

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    نیا زمانہ نئے صبح وشام پیدا کر

  • 4

    بانگِ درا

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group