
چاند آج منگل اور کل بدھ تک خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔چاند مکہ مکرمہ میں شمال مشرقی افق سے غروب آفتاب کے ساتھ طلوع ہوگا۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ 6 ماہ کے بعد رات کے آسمان میں موسم گرما کے سورج کی اونچی راہ کی نقالی کرے گا۔منگل کو چاند سعودی مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 6 منٹ ہر اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 6 منٹ ہر خانہ کعبہ کے عین اوپر آجائے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ مکہ کے وقت کے مطابق رات 8 بجکر 6 منٹ پر خانہ کعبہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے وقت چاند کی آمد ہوگی اور یہ مکہ کے افق سے 89.5 ڈگری کی بلندی پر ہوگا جو 98.3 فیصد روشن ہوگا اور 396.535 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔