
سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف پچھلے تین ماہ سے احتجاج کررہے ہیں امید ہے کہ 23 مارچ کا مارچ بھر پور اور فیصلہ کن ہوگا زیادہ اثر انداز تب ہونگے جب پوری اپوزیشن فیصلہ کرے سیاستدانوں کو اشاروں پر نہیں چلنا چاہیے جو چلے گا وہ مار کھائے گا ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی باتیں سن کر حیرانی ہوئی ہے پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ملتا تو وہ حب الوطنی سے متعلق بیان بازی شروع کر دیتی ہے گزشتہ روز آصف علی زرداری نے اپنی ہار کے دکھ کا اظہار الزامات لگا کر کیا۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو پریڈ ہو جائے گی اس کے بعد ہم احتجاج کریں گے احتجاج کتنے دن چلے گا اس کا فیصلہ ہوگا۔ وہ دن ضرور آئے گا جب چیئرمین نیب اور اس کے فوری جو جھوٹے مقدمے بناتے ہیں کہٹرے میں کھڑے ہونگے۔آج حالت یہ ہے کہ چور دندناتے پھرتے ہیں اور شرفا کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں جنہوں نے اس ملک کے لیے کام کیا نیب کے لوگوں کو ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔