Waqt News
Tuesday | October 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ٹک ٹاکر صندل خٹک کے ساتھ فراڈ
  • سابق وزیر اعظم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روک دیا
  • سابق امریکی صدر نے اپنا مقدمہ سننے والے جج کی ہی توہین کر دی
  • انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان سے تعاون جاری ہے: امریکا
  • عمران خان کو عدالت لانے کیلئے سکیورٹی کا کوئی خدشہ تو نہیں

تعلیم اور صحت کی بنیاد پرایک صحت مند اور ترقی یافتہ قوم بنتی ہے. ڈاکٹر عارف علوی

Dec 07, 2021 | 18:28 6:28 PM, December 07, 2021
  • ویب ڈیسک
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
تعلیم اور صحت کی بنیاد پرایک صحت مند اور ترقی یافتہ قوم بنتی ہے. ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی بنیاد پرایک صحت مند اور ترقی یافتہ قوم بنتی ہے، صحیح فیصلہ سازی اور اپنی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم دنیا میں جلد اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں، کم آبادی والے صوبوں کے لئے زیادہ فنڈز کی فراہمی سے متعلق لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہئے، خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پیغام ہر گھر تک پہنچا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی(نسٹ)میں آبادی کے موضوع پر سالانہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید محمود بخاری، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر بختیار قادروف، پاپولیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر غلام محمد عارف، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہوں، اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پیغام ہر گھر تک پہنچا چاہئے، موجودہ دور کا تقاضا ہے کہ فیصلے تیزی سے کئے جائیں، کم آبادی والے صوبوں کے لئے زیادہ فنڈز کی فراہمی سے متعلق لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا چیلنج ہے، ملک کو گزشتہ 30 سے 50 سال سے اس چلینج کا سامنا ہے، بنگلہ دیش اور ایران جیسے اسلامی ممالک آبادی میں آبادی میں اضافہ کے مسئلہ سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے، ہمیں ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام تک اس کے متعلق اپنا پیغام پہنچانا چاہئے، علماکرام بھی اس بارے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا بحران کے دو برس کے دوران میڈیا نے ہماری بڑی مدد کی، آبادی میں اضافہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں پیغام گھر گھر جانا چاہئے، پاکستان آئندہ دو سال تک مانع حمل مصنوعات کی مینوفیکچرنگ شروع کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت ہر گھر کو اثرانداز کرتی ہے، خاندان کے اندر توازن پیدا کریں، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مڈوائف بڑھتی ہوئی آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں ہر گھر میں پیغام پہنچاسکتی ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملکی برآمدات کا بڑھنا خوش آئند ہے، ہم پرانا بوجھ اٹھا کر چل رہے ہیں، اس بات پر پورا یقین ہے کہ کہ صیح فیصلہ کرنے کی صورت میں پاکستان 5 سے 10 سال میں دنیا میں منفرد مقام حاصل کرے گا۔ صدر مملکت نے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کوتعلیم، بہتر مواقع اور ہنرمند بناکر معاشرے میں بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے)کے نمائندہ ڈاکٹر بختیار قادروف نے کہا کہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے بڑھتی ہوئی آبادی میں اضافہ کو روکنا ناگزیر ہے، یو این ایف پی اے نے اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ماضی میں بھرپور تعاون کیا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی آئندہ بھی معاونت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے نتیجے میں ماں اور بچے کی بہتر صحت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ قبل ازیں پاپولیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر غلام محمد عارف نے اپنے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کانفرنس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کی آبادی میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹک ٹاکر صندل خٹک کے ساتھ فراڈ

#/S

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ویب ڈیسک

مشہور ٖخبریں
  • پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی ،محکمہ موسمیات کا مؤقف بھی ...

    Oct 02, 2023 | 18:12
  • نواز شریف اپنا بھرم برقرار رکھیں

    Oct 02, 2023
  • پاکستان میں شدید زلزلے کی پیشگوئی

    Oct 02, 2023 | 15:41
  • چکن مزیدسستا

    Oct 01, 2023 | 19:12
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان کو عدالت لانے کیلئے سکیورٹی کا کوئی خدشہ تو نہیں

    Oct 03, 2023 | 12:12
  • ملک میں مہنگائی کی شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی

    Oct 03, 2023 | 12:11
  • ن لیگ سندھ نے پارٹی قائد کے استقبال کے لئے تیاریوں پر مشاورت ...

    Oct 03, 2023 | 12:09
  • محکمہ پاسپورٹ نے عوام کیلئے نئی ہدایت جاری کر دی

    Oct 03, 2023 | 12:04
  • دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ...

    Oct 03, 2023 | 12:00
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • "ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے"

    Oct 03, 2023
  • ایک پرانا کالم

    Oct 03, 2023
  • پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل سیاسی قیادت کا اصل ...

    Oct 03, 2023
  • بھارت نامہ

    Oct 03, 2023
  • نواز شریف اپنا بھرم برقرار رکھیں

    Oct 02, 2023
  • 1

    پاک چین دوستی: خطے کے مستحکم مستقبل کی ضامن ہے

  • 2

    عساکرِ پاکستا ن دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے پر عزم

  • 3

    گردے کے غیرقانونی اپریشن کرنیوالا گروہ گرفتار

  • 4

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن ضروری ہے

  • 5

    پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی

  • 1

    منگل ‘ 16 ربیع الاول 1445ھ ‘ 3 اکتوبر 2023ئ

  • 2

    پیر ‘ 15 ربیع الاول 1445ھ ‘ 2 اکتوبر 2023ئ

  • 3

    ہمیں 10 سال دیں‘ محکمے کو درست کر دیں گے: وزیرصحت پنجاب

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • چین کے 100 سال اور میرا اضمحلال

    Oct 03, 2023
  • دہشت گردی کی نئی لہر

    Oct 03, 2023
  • مزاحمت نہیں مفاہمت

    Oct 03, 2023
  • وزیر اعظم سانحہ مستونگ کے متاثرین کی خود دلجوئی ...

    Oct 03, 2023
  • جوانوں کا استاد

    Oct 03, 2023
  • انتخابات کا بگل بجنے کو ہے !!

    Oct 02, 2023
  • عدم برادشت اور بڑھتے مسائل

    Oct 02, 2023
  • ربیع الاول :سلامو فوبیااور بین المذاہب ہم آہنگی

    Oct 02, 2023
  • ”ہم جیسے ہیں ویسے دکھتے نہیں“

    Oct 02, 2023
  • دینِ حق کی شرطِ اول۔۔۔۔۔!

    Oct 01, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    رحمة اللعالمین(۱)

  • 2

    حضور نبی کریم ﷺ کا حسن ِ معاشرت

  • 3

    حضور نبی کریم ﷺ کا حلم و عفو

  • 1

    احساس

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    مملکت پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    دیدہ امید

  • 2

    نظریات

  • 3

    طبعِ مشرق

  • 4

    انقلاب

  • 5

    پایہ¿ تکمیل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group