17 افراد لاپتہ جبکہ 3 ہزار 700 افراد بے گھر ہوگئے
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ما ئونٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹنے سے اموات کی تعداد 34 تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ما ئونٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹنے سے اموات کی تعداد 34 تک پہنچ گئی، 17 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 3 ہزار 700 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ مائونٹ سیمیرو کے آتش فشاں سے ہفتے کو راکھ اور دھواں نکلنا شروع ہوا تھا۔آتش فشاں سے راکھ اور دھوئیں کے بادل 40 ہزار فٹ تک بلند ہوئے تھے۔واضح رہے کہ مائونٹ سیمیرو انڈونیشیا کے 130 فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے.