الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں کل( جمعرات کو) اِن کیمرہ اجلاس طلب کر لیا۔ڈی جی لا کی سربراہی میں کام کرنے والی سکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی، جس پر اِن کیمرہ اجلاس طلب کیا گیا۔اجلاس میں سکروٹنی کمیٹی رپورٹ ڈی سیل کرکے جائزہ لیا جائے گا اور رپورٹ کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس کے بعدالیکشن کمیشن مقدمے کو باقاعدہ کھلی عدالت میں مقرر کرے گا اور اس حوالے سے جو بھی احکامات ہوں گے وہ جاری کئے جائیں گے۔ اس میں یہ بھی حکم دیا جائے گا کہ رپورٹ کی کاپی پی ٹی آئی کو فراہم کی جائے تاکہ وہ اس پر اپنا جواب جمع کرا سکیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024