راؤ عقیل احمد ایشین ہاکی چیمپئن کیلئے قومی سینئر ہاکی ٹیم میں بھی منتخب
ملتان (جنرل رپورٹر)کوہی والہ سے تعلق رکھنے نوجوان کھلاڑی راؤ عقیل احمد کو بھارت میں منعقدہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر بنگلہ دیش میں 14 دسمبر سے شروع ہونیوالی ایشین ہاکی چیمپئن کیلئے قومی سینئر ہاکی ٹیم میں بھی منتخب کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خانیوال کے صدر راؤ محمد ندیم نے کہا کہ عقیل احمد کو اس کامیابی کیساتھ ضلع خانیوال کا پہلا انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا۔