ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر رانا طارق وحید نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کرنیوالے دکانداروں اور ڈیلرز کو وارننگ دی کہ انسانی جانوں کیلئے خطرناک اس کاروبار کو ترک کردیں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔رانا طارق وحید نے کہا کہ آگ بجھانے کے حفاظتی انتظامات کے بغیر ایل پی جی سٹور کرنے والے ڈیلرز کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔