کھاد کمپنیاں بروقت یوریا کھاد کی ترسیل کو ممکن بنائیں : ڈپٹی کمشنر وہاڑی
وہاڑی (خبر نگار +کرائم رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ کھاد کمپنیاں بروقت یوریا کھاد کی ترسیل کو ممکن بنائیں۔انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں کھاد کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ایف ایف سی کے ایگز یکٹو آفیسر سعید جاوید، پاک عرب کے زونل منیجر چوہدری کامران، ایگریٹک کے زونل منیجر چوہدری امجد موجود تھے۔