راجہ ایوب کی مسلم لیگ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی : شیخ طارق محمود
بیول (نامہ نگار)راجہ ایوب کی مسلم لیگ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انکی ہر دلعزیزی کا ثبوت یہ ہے کہ وہ مسلسل آٹھ بار واہ کینٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبر منتخب ہوئے اور کئی بار وائس پریذیڈنٹ بھی رہے لیکن انہوں نے کبھی اپنے نظریات اور اصولوں پر سودا بازی نہ کی چٹان کی طرح مسلم لیگ کے ساتھ کھڑے رہے تاریخ ایسے ہی لوگوں کو یاد رکھتی ہے راجہ ایوب کے انتقال سے مسلم لیگ ایک نظریاتی اور نہ بکنے والے رہنما سے محروم ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔