کامسیٹس یونیورسٹی دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے،میجر جنرل عمر بخاری
اسلام آباد(نا مہ نگار)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد کیمپس کے تیسرے ایلومنائی ری یونین کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر بخاری کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیز میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں پر غیر ملکی طلبا و طالبات بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جس سے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن ہورہا ہے طلبا کی سلاحیتوں کو نکھرانے میں بنیادی ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے۔ ایک اچھا استا د شخصیت ساز معاشرہ اور قوم کامعمار ہوتاہے۔ اس ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج ہر وقت تیارہے۔ ہمارا کامسیٹس کے ساتھ ہمیشہ تعلق رہے گا۔ اس ادارے کی بہتری کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے مزید ضرب المثل بات کہی کہ انسان اگر اچھا دوست نہیں بن سکتا تو وہ ایک اچھا انسان بھی نہیں بن سکتا۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہCUI، ایبٹ آباد کیمپس اپنے آغاز سے ہی ترقی اور عزم کا مترادف نام ہے۔جو ابھی، 18 انڈرگریجویٹ اور 24 گریجویٹ پروگراموں کے ساتھ 6000 سے زیادہ طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔