غیر قانونی تعمیرات کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر کی گرفتاری کا حکم
کراچی (نیوزرپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کیس میں ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیر کو سٹی کورٹ سے متصل غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں،ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کیوں پیش نہیں ہوئے؟اگر وارنٹ جاری کردئیے توزیادہ عزت سے آنا پڑے گا۔ عدالت نے ایس بی سی اے افسر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ایس بی سی اے کی جانب سے رقم مانگنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو 41 دسمبر کو طلب کرلیا اورکہا کہ عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کریں۔ عدالت نے گزشتہ ایک سال سے بلڈنگ پلان کی منظوری سے متعلق زیرالتوا درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ گزشتہ سال 29 اکتوبر کو بلڈنگ پلان کی منظوری کی درخواست دی۔ایس بی سی اے سسٹم ریکوائرمنٹ کاسٹ کیلیے 10لاکھ روپے مانگ رہے ہیں اور کہا ہے کہ 10 لاکھ روپے میں تمام کارروائی پوری ہوگی۔