زکریا یونیورسٹی میں محفل نعت قاری وحید ظفر کی خصوصی شرکت
ملتان(خصوصی رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں ثنا ء خوان قاری وحید ظفر قاسمی صدارتی ایوارڈ یافتہ نے خصوصی شرکت کی۔ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر قاری وحید ظفر قاسمی نے اپنی مشہور زمانہ نعتیں سنائیں۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری نے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر زاہد ذوالفقار ، ڈاکٹر ثمینہ افضل ، ڈاکٹر اللہ بخش خان، ڈاکٹر صفدرحسین ، پروفیسر ڈاکٹر عذرا ، ڈاکٹر عمران جمیل ، پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ، اسلم قیصرانی ، میاں محمد منیر احمداور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔