کوئٹہ‘ پولیس موبائل کے قریب دستی بم حملہ‘ 2 اہلکار زخمی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں پسنئی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا حملہ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دستی بم کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو بھی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔