قصور: گھریلو جھگڑے سے تنگ سکول پرنسپل شاہ جیونہ میں ملزم کی شرمندگی کے باعث خودکشی
قصور ، منڈی شاہ جیونہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) کھڈیاں خاص میں امام بارگاہ کے قریب قائم نجی سکول کی پرنسپل عظمیٰ امین نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کرلی۔ ایس ایچ اوتھانہ مسن کی نااہلی چند دن قبل اغوا ہونیوالے سترہ سالہ فرازکانامزدملزم چھوڑدیا۔ملزم نے پولیس حراست سے آز ادہوتے ہی شرمندگی سے زہریلی گولیاں کھاکراپنی زندگی کابھی خاتمہ کرلیا۔ملزم غلام جعفر نے مرتے و قت ہسپتال میں بتادیا کہ اغواء ہونیوالے بچے کو سا تھی کے ہمراہ زیادتی کے بعدقتل کیاتھا۔