سید ریاض حسین نجفی کاعلمائ، طلباء شہریوں کے لاپتہ ہونے پر اظہارتشویش
لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علمائ، دینی طلباء اور دیگر شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہوں اور ان کے خاندانوں کو ہراساں کرنا دینی،قانونی اور اخلاقی لحاظ سے نہایت تشویشناک رویہ ہے۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف غیر آئینی جبری گم شدگیوں کا فوری نوٹس لے کر بے گناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں۔ دونوں شخصیات سے مدارس کے بزرگ علما ء کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔