سانحہ سیالکوٹ افسوسناک واقعہ ‘ جتنی مذمت کی جائے کم ہے:مہر صدام حسین
ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی) سانحہ سیالکوٹ افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جنت پاکستان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری مہر صدام حسین پڈھیار نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کہا کہ چند افراد نے مذہب کے نام پر ایک بے گناہ شخص کوبے دردی سے قتل کر کے پاکستان کی قوم کو شرمندہ کر دیا ایسے واقعات پاکستان کو دنیا میں بدنام کرتے ہیں۔ حکومت اور مذہبی جماعتوں کو کردار ادا کرنا چائیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔