این اے 133 میں ن لیگ کی فتح پر جہانزیب خان کے ڈیرہ پر جشن ‘ مٹھائیاں تقسیم
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ضلع کونسل شیخوپورہ کے وائس چیئرمین ، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماو امیدوار پی پی 142 خان جہانزیب خان کے ڈیرہ پر این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی امیدوار بیگم شائستہ پرویز ملک کی شاندار فتح کی خوشی میں جشن منایا گیاکارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، اس موقع پر نواز لیگ شعبہ خواتین کی ضلعی صدر بینش قمر ڈارسمیت یوتھ ونگ پی پی 142 کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، شرکاء تقریب سے خطاب کرتے خان جہانزیب خان نے کہا کہ این اے 133 میں بیگم شائستہ پرویز ملک کی جیت حریف جماعتوں کیلئے واضح پیغام ہے ، پارٹی قیادت کا موقف عوام نے تسلیم کیا ہے اور میاںمحمد نواز شریف کے پیغام پر اہلیان لاہور نے ایک بار پھر نواز لیگ کو ووٹ دیکر اپنی وابستگی ثابت کی ہے، (ن) لیگ کی جڑیں عوام میں ہیں اور آج بھی پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، انہوںنے کہا کہ عوام اور(ن) لیگ کا ر شتہ کو ئی نہیں تو ڑ سکتا، پاکستانی قوم کل بھی میاں نواز شریف کے سا تھ تھے آ ج بھی ہیں۔