جرائم پر قابو پانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ایس پی صدر کامونکی کی سی پی او کو یقین دہانی
کامونکی ( نمائندہ خصوصی)سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن بدن گھیرے کو تنگ کیا جا رہا ہے اور مجرم پیشہ افراد کے ارد گرد کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جرائم کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد نے متعلقہ سرکل پولیس افسروںکے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں وارننگ دی کہ بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کیا جائے ۔ کامونکی سرکل کے ایس پی صدر عبدالوہاب ، اور سرکل کے ڈی ایس پی محمد اطہر گجر نے سی پی او کو یقین دلایا ہے کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ با خبر ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روز میں کے اندر جرائم کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سرکل کے بعض افسروںکی تبدیلی کا امکانات ہیں ۔