باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ کے ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ
پشین(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین محمد جمشید نے باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ کے الزام میں سات ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس کی پیروی محمد اسماعیل کاکڑ ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان ڈسپنسر اسحاق ترین، لیویز اہلکاران محمد اقبال، نجیب اللہ، ظفر اللہ، محمد زبیر، نقیب اللہ اور محمد اکرام نے 24اکتوبر کو صحافی سمیع ترین کی شادی میں کلی سیگئی سے پشین کی طرف جانیوالی باراتیوں کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی جس کیخلاف لیویز تھانہ سرانان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پشین لیویز نے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔