اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کا لیویز تھانے کا دورہ،بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ
کوہلو(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کوہلو اویس افضل نے تحصیلدار کوہلو عبدالصمد اور رسالدار میجر شیر محمد مری کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور اشیائ خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے خود ساختہ مہنگائی اور غیر معیاری اشیائ کی فروخت پر کئی دکانداروں کو گرفتار کرکے بھاری جرمانے عائد کیے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں خود ساختہ مہنگائی اور غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی تاجر برادری اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے لیویز تھانہ کا دورہ کیا قیدیوں سے ملاقات کی لیویز فورس کی کارکردگی کو سراہااس موقع پر رسالدار ظریف مری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔