مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے: شیخ آفتاب احمد
سنجوا ل کینٹ(نامہ نگار)سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن)پنجاب سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ڈھوک فتح میں حمید احمد او ران کے خاندان کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے جلسہ سے چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، حمید احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلمان سرور، ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ، سٹی صدر شیخ محمود الہی، تحصیل صدر شاہنواز شانی،سٹی جنرل سیکرٹری تفسیر اعوان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ماضی میں ریکارڈ ساز عوام دوست منصوبوں میں ملک کو ترقی پذیر کی راہ پر گامزن کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گاآج ملکی معیشت خطرناک حد تک گر چکی ہے اور ماضی قریب میں روس جیسی مضبوط معیشت والی ریاست کی مثال آپ کے سامنے ہے جو ان ہی حالات کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ہے اللہ نہ کرئے پاکستان اس طرف چل پڑے اس وقت ہماری اولین ترجیح ملکی سلامتی اور استحکام ہے موجودہ حکومت سے عوام اب یہ سوال کرتی ہے کہ جو قرضہ 70 سالوں میں 30 ارب ڈالر پہ پہنچا تھا آپ نے اس کو ساڑھے تین سالوں میں 50 ارب ڈالر پہ پہنچا دیا ہے آخر وہ سارا پیسہ آپ نے خرچ کہاں کیا ہے۔