حکومت کی ساڑھے تین سالہ عوامی کارکردگی صفر ہے ، ندیم عباس
گوجرخان (نامہ نگار) حلقہ این اے 133لاہور کے ضمنی انتخاب میں محترمہ شائشتہ پرویز ملک کی کامیابی میاں محمد نواز شریف کے بیانیے ووٹ کو عزت دو کی فتح ہے تحریک انصاف کی حکومت کی ساڑھے تین سالہ عوامی کارکردگی صفر ہے جس کی وجہ سے حکومتی پارٹی کولاہور کے حلقہ سے امیدوار بھی نہ ملا ملک کے عوام کی طرح لاہور کے عوام نے بھی ضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا مسلم لیگ ن ہی ملک کی بڑی اور مقبول جماعت ہے اور میاں محمد نواز شریف ملک کے سب سے مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یو تھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری راجہ سجاد سلیم حیدر المعروف کالا حاجی عبدالغفار قریشی ملک محمد فیاض آف موہڑہ سندھوحاجی شیخ افضل شیخ محبوب الرحمن احمد شاہ خان شیخ طارق محمود حبیب الرحمن مغل حاجی راجہ ہارون سید تجمل حسین شاہ چوہدری مظفر حسین وارثی حمزہ جٹ قاضی وقاص ضیاء سردار مزمل خان گلاب خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا