سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا بحران ختم ہونے کے بعد بھی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آن لائن طریقہ، تعلیم کامستقل ذریعہ بن چکا ہے جس نے اپنی افادیت ثابت کی ہے۔تعلیمی معیار چانچنے کے ادارے کا دورہ کرنے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وباکے بعد بھی ہر سکول میں آن لائن تعلیم جاری رہے۔دوسری طرف تعلیمی معیار چانچنے کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر احمد العیسی نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم نے کورونا بحران کے دوران انتہائی تیزی کے ساتھ طلبہ کو متبادل تعلیم نظام فراہم کردیا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آن لائن تعلیم کامیاب تجربہ رہا ہے جس کی افادیت کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38