مسلم لیگ( ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا 18 سے نجات کیلئے عوام جلسوں میں آئیں، وزیر اعظم صرف تابعداری کریں اور کام نہ کریں تو عوام کا کیا حال ہو گا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم صرف تابعداری کریں اور کام نہ کریں تو عوام کا کیا حال ہو گا ؟ لیکن اگرعوامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا تو پھر تابعداری کا کیا فائدہ ؟۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف مہم شروع ہو چکی ہے اور مریم نواز مریم نواز 13 دسمبر جلسے کے لیے لاہور کے شہریوں سے بھی ملیں گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نواز پی ڈی ایم جلسے کے لیے شہریوں کو براہ راست دعوت دیں گی۔ مریم نواز بدترین مہنگائی ، معیشت اور روزگار کی تباہی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کا پیغام لے کر عوام میں جارہی ہیں،مریم نواز ہچکولے کھاتی حکومت کو آخری دھکہ دینے کے لئے عوام کو پیغام بھی دیں گی۔ انہوںنے کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ بھی ہوگا، کرسیاں بھی لگیں گی ہر شخص کو اس ٹولے کیخلاف نکلنا ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جس کانوٹس لیتے ہیں اسکا بیڑہ غرق ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز،کرسیاں دینے والوں کو ڈرایا جارہا ہے، نہ ٹرانسپورٹرز ڈریں گے، نہ کرسیاں دینے والے، تمام لوگ سیاسی ایونٹس میں ماسک پہن کر آئیں اور اپنا خیال رکھیں، ماسک کورونا 19 سے بچائے گا، کورونا 18 سے نجات کیلئے عوام جلسوں میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے ہمیشہ آمرانہ سوچ کامقابلہ کیا، آپ کے ڈرنے کاوقت ہواچاہتا ہے، جو عوام کے ووٹوں سے آتا ہے وہ عوام کو ریلیف دیتا ہے، دن رات عوام کاسوچتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو ایک کروڑ نوکریوں کی باتیں تو کرتا ہے لیکن ایک نوکری بھی نہیں دیتا۔
میری "عارف" لکھنے کی حماقت اور وزارتِ خارجہ کا معمّہ۔
May 08, 2024