ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق،1 شخص زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق ایک شخص زخمی ٹوبہ ٹیک سنگھ شورکوٹ روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرالر کی ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگی جبکہ موٹر سایکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا پولیس ترجمان کے مطابق محلہ گیوشالہ کا رہایشی موٹرسائیکل سوار محمد اختر اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ شورکوٹ سے واپس ٹوبہ آ رہاتھا کہ مبارک آباد کے قریب تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گیا۔حادثہ میں موٹر سایکل سوار اختر شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کی بیوی زہرا بی بی اور بیٹی ملائکہ موقع پر ہی جاں ہو گیں،مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے.