راجن پور میں پانی کے تنازع پر مخالفین نے 10 سالہ طالب علم کی ناک کاٹ دی، زخمی بچے کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق علاقہ موضع دیرہ دلدار میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے باہر 3 افراد نے 10 سالہ طالب علم کو پکڑ کر تیز دھار آلے سے ناک کاٹ دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 10 سالہ محمد ابراہیم کو تحصیل روجھان ہسپتا ل منتقل کردیا گیا پولیسنے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔پولیس نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانی کے تنازع پر مخالفین نے 10 سالہ بچے کی ناک کاٹی اور فرار ہوگئے واقعہ کی مزیذ تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38