پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ قوم کے لئے بری خبر بن چکے ہیں، اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گے؟ ، ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیںپندرہ ماہ میں گیس کی قیمت میں سو فیصد اور گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا پندرہ ماہ سے جھوٹے ، نالائق اور نااہل ملک پہ مسلط ہیں ، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں، پندرہ ماہ میں ملک میں روٹی , روزگار , کاروبار , معیشت بند اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں پندرہ ماہ میں بارہ ہزار ارب کا تاریخی قرضہ ، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں، پندرہ ماہ میں مہنگائی فیصد، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں، پندرہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 2.5 فیصد ہو گئی, اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ،پندرہ ماہ میں پچیس لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں، بی آر ٹی کے کھڈے ایک ارب کے ہو گئے اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔ انہوںنے کہا عمران صاحب پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکری نہیں ملی آپ اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں، عمران صاحب آپ نے ووٹ ، بجلی اور گیس کے بلوں میں چوری کی کی، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں، ٹماٹر،آٹا، دالیں، گھی سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں، عمران صاحب آپ اور آپ کی نالائق ٹیم نے صرف جھوٹ کو ملک میں سستا کیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024