موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کردی،پرس میں 5تولے سونا، 2لاکھ 16ہزار روپے نقدی، 50ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور اہم کاغذات فیملی کے حوالے کر دیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے قیمتی گمشدہ پرس فیملی کے حوالے کر دیا۔شہری اپنی فیملی کے ہمراہ سیالکوٹ سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے کہ دوران سفر انہوں نے شیخوپورہ ریسٹ ایریا میں قیام کیا جہاں ان کا قیمتی پرس گم ہو گیا۔فیملی نے پرس غائب ہونے کی شکایت پولیس ہیلپ لائن 130 پر درج کرائی تھی جس کے بعد ان کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ پرس میں 5 تولے سونا، 2 لاکھ 16 ہزار روپے نقدی، 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور اہم کاغذات تھے جو متعلقہ فیملی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38