سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بے ضابطگیاں ختم کی جائیں: خلیل آسی
کراچی( نیوزرپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر خلیل احمد آسی نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب میں بے ضابطگیاں ، بدعنوانی اور دارالامان لاہو رمیں زیر کفالت بچیوں کی عزت و حرمت کی پامالی جیسے واقعات از حد تشویشناک ہیں۔ حکومت پنجاب ان معاملات پر قابو پائے۔ آئین و قانون اور میرٹ کو ترجیح دے کر ان اداروں اور ماتحت اداروں کو ضابطے میں لایا جائے تا کہ قومی خزانے سے ان پر خرچ ہونے والی بھاری مالیت کی رقوم کو برباد ہونے اور عوام میںپیدا ہونے والے منفی تاثر کو دھویا جا سکے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر خلیل احمد آسی کی جانب سے صوبہء پنجاب کے سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ایک خط میں خطرناک صورتحال کی نشاندہی اور تجاویز پیش کی گئی ہیں۔