کراچی بار کے عشائیہ کو حتمی شکل دے دی گئی
کراچی(وقائع نگار) کراچی بار ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد اسلم خان خٹک ایڈووکیٹ کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر نعیم قریشی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر عابد فیروز‘ جوائنٹ سیکرٹری اشفاق احمد شاہ بخاری‘ خزانچی‘ قاضی ایاز الدین‘ لائبریرین فاقیہ امین اور ممبرمنیجنگ کمیٹی جاوید علی سانگی‘ سمیہ نصیر‘ فرید احمد‘ صائمہ اشرف منیر الدین‘ عبد الواحد‘ آفریدی‘ ترجمان کراچی بار محمد اسلم خان خٹک ایڈووکیٹ‘ مرزا فرخ سلطان‘ نوید احمد عباسی اور وزیر حسین موجود تھے۔ اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ وکلاء برادری کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔