پی ایس 128 کے مختلف علاقوں میں مسلم لیگ ن کے تحت اسپر ے مہم
کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن PS128 کے صدرعارف حسین نے علامہ اقبال ٹائون پاپوش نگر نمبر5 ناظم آباد نمبر1,2,3,4 تھانہ گلبہار‘ تھانہ ناظم آباد اور تھانہ رضویہ میں ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے اسپرے کراتے ہوئے کہا کہ آج شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ہیں ابلتے گٹروں نے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کررکھا ہے۔ ہر سماجی کارکن ‘ ادارے کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصہ کا چراغ جلائے اور کراچی کو صاف ستھرا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر پارٹی رہنما محسن جاوید‘ نوشاد اختر‘ محمد ظاہر دہلوی‘ حاجی نذر محمد‘ اطہر عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔