جمعیت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کے تحت سندھ کلچرل ڈے پر تقریب
کراچی (نیوز رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کے تحت سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر سیمی جمالی صاحبہ ، سربراہ شعبہ ایمرجنسی جناح ہسپتال اور ارشدآفریدی صاحب،ایس ایچ او سمیت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلباء کثیرتعدادمیںشریک ہوئے۔ تقریب کے اختتام پرکیک بھی کاٹاگیا،بعد ازاء ناظم جے پی ایم سی برادرحکمت ترین نے مہمانان کو سندھی ٹوپی اور اجرک کاتحفہ پیش کیا۔