مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے: نعمان ہاشمی
کراچی(سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے نائب صدر نعمان ہاشمی نے حلقہ این اے 249 الطاف نگر بلاکBCE میں بجلی کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور نعمان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا کہ گذشتہ8 سالوں سے الطاف نگر میں بجلی نہیں ت ھی بجلی کی فراہمی کے اس پروجیکٹ کو شروع کروانے کے لئے مسلم لیگ ن اور نعمان اشمی کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر نعمان ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنے قائد میاں نواز شریف کے بیانئے سیاست خدمت کے اور سویلین بالادستی کے لئے صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کی قیادت میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند میدان عمل میں ہے۔ اس موقع پر میاں نواز شریف کی صحت اور اسیر قیادت شاہد خاقان عباس‘ سعد رفیق‘ سلمان رفیق‘ حمز شہباز‘ رانا ثناء اللہ‘ مفتاح اسماعیل اوردیگر اسیران جمہوریت کی رہائی کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر شہزاد انصاری‘ یوسف بھائی‘ خورشید عالم‘ دلاور خان‘ محمد عمران‘ ظہیر احمد نے حلقے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے سیوریج کچرے کے انبار اور علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتیوں کی وارداتوں کی نشاندہی کی۔