طلبہ یونینزکی بحالی کے حق میں ہیں: مولانا عمر صادق
کراچی(نیوزرپورٹر) جمعیت طلباء اسلام پاکستان نے طلبہ حقوق کی آڑ میں اسلامی اقداراور مشرقی روایات کے خلاف منظم مہم جوئی کوناقابل برداشت اورمغربی ایجنڈے کا حصہ قراردیاہے،پاکستان کی آئیڈیالوجی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائینگے، متنازعہ نعرہ لگاکر طلباء کو تقسیم کرنے والے کسی صورت طلباء کی حقیقی نمائندے نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہارجے یو آئی کے سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر مولانا عمرصادق،مرکزی سیکرٹری محمد اسلم غوری ، ضلع غربی کے جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی ،جے ٹی آئی کے مرکزی معاون کنوینرحبیب الرحمن خاطر،صوبائی کنوینرسیدزاہدشاہ ہاشمی ،جے ٹی ٹی کراچی کے سابق صدر محمدنوازآزاد نے جمعہ کو کراچی پریس کلب پر جے ٹی آئی کراچی کے تحت منعقدہ حقوق طلباء مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حقوق طلباء مارچ میں کراچی کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے کالجز، یونیورسٹیز،ہائی اسکولزاور دینی مدارس کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی،حقوق طلباء مارچ میں جے ٹی آئی ضلع غربی کے صدرسیف اللہ محسود،جنرل سیکرٹری اکرم منصوری،ضلع جنوبی کے صدرانجینئرکاوش فاروقی،جنرل سیکرٹری فاروق الرحمن ضلع شرقی کے صدر خلیل الرحمن ،جنرل سیکرٹری انجینئر زکریا خان ،ضلع ملیر کے صدر فضل الرحمن ، جنرل سیکرٹری عطاء اللہ ، ضلع وسطی کے کنوینر سعود احمد، ڈپٹی کنوینرمحمد یوسف، ضلع کورنگی کے کنوینر عزیز اللہ یوسف، جے ٹی آئی کراچی یونیورسٹی کے صدر جمیل خان ،جنرل سیکرٹری فاروق احمد اوردیگرذمہ داران ساتھیوں کے ہمراہ شریک ہوئے،طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرطلبہ یونین کی بحالی،طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے،مغربی ایجنڈے کے فروغ کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔مولانا عمرصادق، اسلم غوری ،حبیب الرحمن خاطر، سیدزاہدشاہ ہاشمی، صدرمحمدنوازآزاداوردیگر کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کے مطالبے پرجے ٹی آئی سمیت تمام نمائندہ طلباء تنظیموں کااتفاق ہے۔