سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، مطلوب اشتہا ری مجرم سمیت02ملزمان گرفتار
اسلام آباد (وقائع نگار) سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، مطلوب اشتہا ری مجرم سمیت02ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں شراب اور الکو حل برآمد ۔ ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلے گئے ،مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔اعلامیہکے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پو لیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے افسران کو شراب و منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کر یک ڈائون کی ہد ایا ت جا ری کیں ، ان احکا مات کی روشنی میں ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر سیدمصطفی تنو یر نے شراب فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے ، حا کم خا ن کی زیر نگر انی اے ایس آئیز صفدر حسین ، سر گل خا ن معہ ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ،تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے چھاپے مارکر دو ملزمان حمد شاہد سکنہ بیروٹ ضلع ابیٹ آ باد ( اشتہا ری مجرم ) اور عرشمان مسیح سکنہ سیکٹر جی سیو ن ٹو اسلام آ باد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 120بوتل شراب اور 200لیٹر الکو حل برآمد کر لی گئی ۔